شہبازشریف کی وزیراعظم پرشدیدتنقید

اپنے ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ سب جانتے تھے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کند ذہن کے مالک ہیں، نہ کام کو سمجھتے نہ جانتے ہیں، بدقسمتی سے عمران خان ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بھی بہت بولتے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں ان سے زیادہ جھوٹا وزیراعظم میں نہیں دیکھا۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے اس طرح کی ڈکٹیشن کبھی کسی نے نہیں لی اور پاکستان آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ گیا ہے، یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان،انہوں نے کہا کہ معیشت بدترین حالات کا شکار ہے، اوورسیز تو کیا مقامی سرمایہ کار بھی پیسہ لگانے کو تیار نہیں، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم کرکے 500 ارب روپے کا قرضہ ملک پر چڑھا دیا گیا، ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان کی معیشت کا قتل عام کیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.