شہبازشریف سے جیل میں تحقیقات کی درخواست منظور

احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کیلئے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے شہباز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔
نیب نے شہباز شریف سے جیل میں تفتیش کیلئے درخواست دی تھی۔ نیب کا موقف ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اثاثے زرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے
نیب شہبازشریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کیخلاف تحقیقات کررہا ہے، شہبازشریف کے اثاثوں کی تفصیلات نیب نے حاصل کر لی ہیں جن میں 1997 سے 2004 تک کے تمام اکاؤنٹس کی تفصیل شامل ہے۔
نیب کو 2007 سے 2018 تک کے اکاؤنٹس اور جائیداد کا ریکارڈ بھی مل چکا ہے، ریکارڈ میں شہباز شریف کی ظاہر کردہ جائیداد، اکاؤنٹس اور زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیلات شامل ہیں، شہباز شریف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری 28 اکتوبر 2018 سے چل رہی ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.