شہبازشریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس

شہبازشریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ،،،،،احتساب کے جج امیر محمد نے نیب کی درخواست پر شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات پر سلمان شہباز کی طلبی کے حوالے سے اشتہارات لگائے گئے، سلمان شہباز کی رہائش گاہ کے باہر اور عدالت کے دروازے کے باہر طلبی کے اشتہارات لگائے گئے۔ عدالت نے کہا جائیداد قرقی سے متعلق تمام متعلقہ محکموں کو آگاہ کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ اعوان نے موقف اپنایا کہ سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ میں تفتیش کے لیے طلب کیا، سلیمان شہباز تفتیش کے لیے پیش ہونے کی بجائے فرار ہوگئے۔ یاد رہے نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ اعوان نے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے اور اشتہاری قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.