شہبازشریف آگئے ورنہ پارٹی پر دوستوں کا قبضہ ہو گیا تھا،فوادچودھری

وفاقی وزیر فوادچودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ شہبازشریف کی فلائٹ کو آنے کی اجازت دینا خوش آئند ہے،وہ اپوزیشن لیڈر ہیں ان کی واپسی کیلئے بڑی محنت ہوئی ۔
فوادچودھری کاکہنا ہے کہ شہبازشریف آگئے ورنہ پارٹی پر ان کے دوستوں کا قبضہ ہو گیاتھا،امید ہے باقی فیملی بھی اسی طرح واپس آئے گی،انہوں نے کہاکہ جو پیسے ان کی طرف بنتے ہیں ان کیلئے پلی بارگین کریں ،پلی بارگین کے بعد شریف فیملی بے شک لندن میں رہے
اس سے قبل وفاقی وزیر نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کے صدر و قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو وطن پہنچنے کے بعد 14 دن میو ہسپتال کی قرنطینہ میں رکھنا چاہئے،ان کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں یہ پاکستان کے لوگوں کو اتنا بے وقوف کیوں سمجھتے ہیں؟

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: