شمالی کوریا کے سربراہ کا دورہ چین

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر 3 روزہ دورے پر بیجنگ پہنچے جہاں انہوں نے چینی صدر سے ملاقات کی،شمالی کوریا کے رہنما اپنی اہلیہ اور اعلیٰ عہدے داروں کے ساتھ 10 جنوری تک چین میں قیام کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے دورہ چین کا مقصد امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ رواں سال متوقع دوسری ملاقات کےحوالے سے بات چیت کرنا اور آئندہ کے لائحہ عمل طے کرنا ہے، اس کے علاوہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن عالمی پابندیوں میں نرمی کے لیے بھی بیجنگ کی مدد چاہتے ہیں۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کا گزشتہ ایک سال کے دوران چین کا یہ چوتھا دورہ ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کے درمیان گزشتہ سال جون میں پہلی بار براہ راست مذاکرات ہوئے تھے جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوسری ملاقات رواں سال متوقع ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.