شریف خاندان کی مشکلات میں مزید اضافہ

نیب نے چنیوٹ میں واقع رمضان شوگر ملز کیس کا ریفرنس مکمل کرکے منظوری کے لئے چیئرمین نیب کو بھجوا دیا جن کی منظوری کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کیا جائے گا۔ ریفرنس شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 20 کروڑ کی لاگت سے نالہ سرکاری فنڈز سے بنایا گیا، دوسری جانب نیب لاہور نے حمزہ شہباز کی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے بھی حکمت عملی وضع کر لی ۔
قومی احتساب بیورو نے یاد رہے 8 جنوری کو غیر قانونی اثاثوں اور رمضان شوگرملزکیس میں حمزہ شہباز کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف کرپشن ریفرنس اسی ماہ دائر کیا جائےگا۔ حمزہ شہباز آمدن سے زائد اثاثوں اور رمضان شوگر ملز کیس میں 2 بار نیب میں پیش ہو چکے ہیں۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے دونوں بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز پر سرکاری خزانے کے غیر قانونی استعمال کا الزام ہے جبکہ گرفتار کیے جانے کے خدشہ کے باعث حمزہ شہباز نےلاہور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لے رکھی ہےجبکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اس وقت مختلف کیسز میں نیب کے زیر حراست ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.