شدید بارشیں اور برفباری زندگی پر بھاری

بارشیں اور برفباری وبال جان بن گئیں۔۔۔برفانی تودے اور ۔چھتیں گرنے کے واقعات میں ستانوے افراد جاں بحق،آزاد کشمیر میں سڑسٹھ اموات،وادی نیلم میں تودے تلے دبی مزید پانچ لاشیں نکال لی گئیں، بلوچستان میں 20افراد جان کی بازی ہار گئے۔ آرمی چیف کا برفباری سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کو بھرپور امداد فراہم کرنے کی ہدایت دیدی۔
سرگن میں برفانی تودہ گرنے سے 52 مکانات تباہ جبکہ متعدد افراد لاپتا ہو چکے ہیں۔ لوات، شونتھر، کیل، دودھنیال، پھولاوئی اور شاردہ میں 16 افراد قدرتی آفت کی بھینٹ چڑھے۔غذرمیں برفباری رکنے کے بعد برفانی تودے گرنے کا تسلسل جاری ہے۔ مری اور گلیات میں روز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ ادھر راستے بند ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بارش کے دوران مختلف حادثات میں 3 افراد زخمی ہوئے جبکہ پنجاب میں بارش سے چھت گرنے اور کرنٹ لگنے سے 9 اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ راجن پور 3، خانیوال 5 اور جھنگ میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔ دوسری جانب سکھر میں بھی ایک شخص چھت گرنے سے جاں بحق ہوا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: