شاہ محمود قریشی سے نئے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کی ملاقات

ملاقات کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سہیل محمود انتہائی تجربہ کار اور منجھے ہوئے سفارتکار ہیں، سہیل محمود بھارت میں ہائی کمشنرسمیت اہم ذمہ داریاں نبھانے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ان کی بطور سیکرٹری خارجہ تعیناتی خوش آئند ہے جبکہ سہیل محمود کا کہنا تھا کہ بہترین ملکی مفاد میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔بعدازاں سبکدوش سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سےالوداعی ملاقات کی ،،،اس موقع پر وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ تہمینہ جنجوعہ بااصول اور باصلاحیت سیکرٹری خارجہ رہیں،،وہ بالخصوص پاکستانی خواتین کے لیےایک مثال ہیں،،، پاکستان اور ادارے کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، تہمینہ جنجوعہ نے اس پذیرائی پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.