شاہ عبدالطیف بھٹائی کے276 ویں عرس کا آغاز

سندھ کے ضلع مٹیاری کے شہر بھٹ شاہ میں حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ملک بھر سے ان کے چاہنے والے مزار پرحاضری دے رہے ہیں اور آپ کا کلام سن کردلی سکون پا رہے ہیں۔
حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی 1689 میں ضلع مٹیاری کی تحصیل ہالہ حویلی میں پیدا ہوئے، آپ نے محبت، احترام انسانیت اور خداوند کریم کی وحدانیت کے آفاقی پیغام کو اپنی منفرد شاعری کے ذریعے دنیا بھر میں پھیلایا۔تصوف اور محبت کے لازوال جذبے سے سرشار حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کا صوفیانہ کلام آج بھی اتنا ہی پسند کیا جاتا ہے جیسے برسوں پہلے سنا جاتا تھا۔
شاہ عبدالطیف بھٹائی کے سہ روزہ عرس میں گھڑ سواری، صنعتی و ثقافتی نمائش اور ادبی محافل بھی سجائی جائیں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.