شاہین کینگروز کا شکار کرنے کو بیتاب

پاکستان کرکٹ ٹیم نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان بابراعظم اورٹیسٹ قائداظہرعلی کی زیر قیادت ہفتے کوآسٹریلیاروانہ ہورہی ہے جہاں قومی ٹیم میزبان کے ساتھ تین ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلے گی جس کے بعدپاکستان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنی پہلی سیریز بھی آسٹریلیاسے کھیلےگی۔
پی سی بی نے ٹیسٹ اسکواڈ کوبھی موسم اورکنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی خاطرٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ساتھ بھیجنے کا فیصلہ کیاہے۔ نئے کپتان اورنوجوان پلیئرز پرمبنی ٹیم کے ساتھ دورہ آسٹریلیاہیڈ کوچ مصباح الحق کی بھی بڑی آزمائش ہوگی۔
قومی ٹیم دورے کاآغازاکتیس اکتوبرکوسڈنی میں ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ سےکرے گی۔ 3 نومبرکوپہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سڈنی ہی میں کھیلا جائے گا۔دوسراڈے نائٹ میچ کینبرا میں 5 نومبرکوشیڈول ہے۔ 8 نومبرکوپاکستان اورآسٹریلیاپرتھ میں تیسرا ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے۔
دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز سے قبل قومی ٹیسٹ ٹیم 2 پریکٹس میچ کھیلے گی،،پہلا تین روزہ میچ 11 سے 13 نومبرجبکہ دوسرا15 سے 16 نومبر تک دو روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔دونوں ممالک کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21نومبرسے برسبین میں شروع کیا جائے گا جبکہ آسٹریلیا 23 نومبرسے ایڈیلیڈ میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.