شاہین طویل سفر کی تھکان اُتار کر تازہ دم ہوگئے

ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے آسٹریلیا پہنچنے والی پاکستانی ٹیم طویل سفر کی تھکان اتارنے کے بعد تازہ دم ہوگئی اور کینگروز کا شکار کرنے کیلئےبے تاب ہے۔ گذشتہ روز مہمان کھلاڑیوں نے ہلکی پھلکی مشقوں کا سلسلہ شروع کردیا ۔
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں 3گھنٹے کے سیشن میں کھلاڑیوں نے وارم اپ کے بعد فٹبال کھیلی، جسمانی استعداد بہتر بنانے کیلیے ورزشیں بھی کی گئیں، بعد ازاں فیلڈنگ ڈرلز کرتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانے پرکام ہوا جبکہ میدان میں حارث سہیل سمیت کچھ بیٹسمین انفرادی پریکٹس کرتے رہے تاہم باقاعدہ طور پر نیٹ سیشن نہیں کی گئی
گزشتہ دنوں فیصل آباد میں قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلا گیا جس میں پاکستانی کرکٹرز بھرپورصلاحیتوں کا اظہارکیا لیکن آسٹریلیا کا موسم اور پچز فیصل آباد سے قطعی مختلف ہیں،،،اسی لئے ٹیم مینجمنٹ ان سے جلد مطابقت پیدا کرنے کیلئے فکرمند ہے اورباؤلنگ کوچ وقار یونس چاہتے ہیں کہ کرکٹ آسٹریلیا کیخلاف پریکٹس میچ سے قبل نوجوان بولرز آسٹریلیا کے ماحول سے ہم آہنگ ہوکر کینگروز پر قابو پانے کیلئے ذہنی اور جسمانی طور پر تیار ہوجائیں۔
قومی ٹیم جمعرات کو کرکٹ آسٹریلیا الیون کیخلاف پریکٹس میچ کھیلے گی جس کے بعد تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی،،،دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی3 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا، دوسرا مقابلہ 5 نومبر کو کینبرا اور تیسرا 8 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.