شاہینوں کی میچ میں فتح،سیریز میں شکست

سنچورین میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹونئٹی میں پاکستان نے بالاخر جیت اپنے نام کر لی،،،پچھلے دو میچوں میں ناکامی کے بعد کرکٹ شائقین کو قومی ٹیم سے کم ہی امیدیں تھیں لیکن کھلاڑیوں نے کم بیک کیا اور شاندار فتح اپنے نام کی۔پروٹیز کپتان ڈیوڈ ملر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی لیکن قومی کھلاڑی یہ موقع گنوا بیٹھے اور جنوبی افریقا کو کوئی بڑا سکور دینے میں ناکام رہے۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ گرین شرٹس کی جانب سے محمد رضوان 26، آصف علی 25، بابراعظم 23 اور شاداب خان 22 رنز بناکر نمایاں رہے،،،تاہم پروٹیزہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں پر 141 رنز بناسکے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے چار اوورز میں 27 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاداب خان اور فہیم اشرف کے حصے میں دو، دو وکٹیں آئیں،عماد وسیم اور شاہین آفریدی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقا نے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز دو، ایک سے اپنے نام کر لی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.