شاہینوں کا کینگروز کے خلاف فاتحانہ آغاز

قومی کرکٹ ٹیم نے دورہ آسٹریلیا کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا الیون کو شکست دیدی،میزبان الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتاہم پاکستانی باؤلرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیا کرکٹ آسٹریلیا الیون کو 6 وکٹوں پر 134 رنزتک محدود رکھا۔
پاکستان کی جانب سے ٹیم میں کم بیک کرنے والے درازقد فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے 4 اوورز میں صرف 19 رنز دےکر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ شاداب خان نے 3 کینگروز کا شکار کیا۔
جواب میں فخرزمان اور بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے ہدف با آسانی 4 وکٹوں کے نقصان پرسترہویں اوورمیں ہی حاصل کرلیا۔ فخرزمان نے43 ،کپتان بابراعظم نے 34 اور حارث سہیل نے 32 رنز بنائے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ3 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا،دوسرا مقابلہ 5 نومبر کو کینبرا میں شیڈول ہے جبکہ تیسرا میچ8 نومبر کو پرتھ میں ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.