شام کے مستقل مندوب ڈاکٹر بشرال جعفری نے سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل اگر اسرائیلی جارحیت نہیں رکواتی تو شام اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا،،،انہوں نے کہا کہ شام اسرائیل کے خلاف اپنے دفاع کے جائز اختیار کا استعمال کرکے تل ابیب کے ایئر پورٹ کو نشانہ بنائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں امریکا اور برطانیہ کی حمایت کے باعث اسرائیل کو شام میں کارروائیاں کرنے کی آزادی حاصل ہے۔ MONTAGE اسرائیلی افواج نے گزشتہ ہفتے دمشق ایئر پورٹ پر بمباری کی تھی۔تاہم اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ شام سے ایک میزائل حملے کے بعد اسرائیل نے شامی ایئر پورٹ اورایرانی اہداف پر حملے کئے جس سےکم ازکم13اہلکار ہلاک ہوئے تھے

خصوصی عدالت کسٹمز کے جج ارشد بھٹہ نے ایان علی کی تینوں درخواستیں سماعت کے بعد مسترد کر دیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزمہ بادی النظر میں کرنسی سمگلنگ میں ملوث ہے، کرنسی کی ضبطی کلکٹریٹ کسٹم کی سول قانونی کارروائی ہے، اگر ملزمہ 15 فروری کو پیش نہ ہوئی تو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ہو گی۔کرنسی سمگلنگ میں ملوث سپر ماڈل نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی استدعا کی تھی، جبکہ مستقل استثنیٰ اور بریت کی درخواستیں بھی دائر کی تھیں۔ عدالت نے گواہان کو بھی 15 فروری کو پیشی کے نوٹس جاری کر دیئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.