شام کے جنگ زدہ صوبے میں امن کی جانب پہلا قدم

0

روسی اور ترک افواج نے جنگ زدہ شام کے صوبے ادلب میں مشترکہ پٹرولنگ شروع کر دی ۔ روسی وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ مشترکہ افواج نے ایم 4 ہائی وے پر مشترکہ طورپر سیکیورٹی کے فرائض کی انجام دہی شروع کردی ہے۔ جوائنٹ پٹرولنگ میں دونوں ممالک کی بری فوج کے علاوہ فضائیہ نے بھی حصہ لیا۔
مشترکہ پٹرولنگ سے روس اور ترکی کے صدور کے مابین طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کی پہلی شق پر عمل درآمدہوگیا ۔ دونوں ممالک نے ادلب میں جنگ بندی اور امن معاہدے کی پاسداری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادلب میں قیام امن کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھتے ہوئے معصوم شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کئے جائیں گے ۔
ادھر اقوام متحدہ نےکہاکہ جنگ بندی کےبعد ادلب میں صورتحال قدرے پرسکون ہے۔ یو این کےانسانی امور کے رابطہ دفتر کے ترجمان ینز لائرکے نے کہاکہ ترکی اور روس کی جانب سے ادلب میں فائر بندی کے بعد عمومی طور پر پرتشدد واقعات میں کمی آئی ہے جبکہ فضائی حملے بالکل رک گئے ہیں۔ فرنٹ لائن کے علاقوں سے نقل مکانی کے عمل میں بھی کمی دیکھنے میں آرہی ہے ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: