سی ڈی اے کوشادی ہالزگرانے سے روک دیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شادی ہالز گرانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی تو شادی ہال مالکان نے موقف اختیار کیا کہ وہ شادی ہالز ریگولر کرانے کو تیار ہیں لیکن بھاری فیسیں خلاف قانون ہیں جبکہ سی ڈی اے کو دیہی علاقوں میں قائم شادی ہالز سے فیسوں کی وصولی کا اختیار بھی حاصل نہیں۔عدالت نے شادی ہالز اور مارکیز مالکان کی درخواست پرحکم امتناع جاری کرتے ہوئے سی ڈی اے کوشادی ہالزگرانے سے روک دیا اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا اس کے ساتھ ساتھ عدالت نے شادی ہالزاورمارکیز کے متعلقہ تمام کیسزکو اکٹھا کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.