سی ٹی ڈی کے ہاتھوں ایک دہشت گرد ہلاک، 2 فرار

سی ٹی ڈی کی جانب سے یہ بڑی کارروائی کوئٹہ کے علاقے نوتال میں کی گئی جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کی شکر اللہ کے نام سے شناخت ہوئی۔
کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد شکر اللہ بارود بچھانے اور خود کش جیکٹ بنانے کا ماہر تھاجبکہ بولان کے علاقے چھلگری اور فتح پور درگاہ پرخودکش حملوں کا سہولت کار اور 2017 میں فتح پورجھل مگسی امام بارگاہ میں خود کش حملے کا ماسٹر مائند بھی تھا۔
سی ٹی ڈی نے دو روز قبل بھی پنجاب کے ضلع راجن پور میں کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا تھا جن کا تعلق بی ایل اے کے باغی کمانڈر گروپ سے ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.