سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے عوام کی سہولت کیلئے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی،،ایف بی آر کے مطابق تاریخوں میں توسیع عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے باعث کی گئی، جس کے بعد اب جولائی 2019 کا سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 19 اگست تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔
ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کے گوشوارے 21 اگست تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ایسے کاروباری حضرات جو سیلز ٹیکس رجسٹرڈ نہیں اور عوام سے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے تحت سیلز ٹیکس وصول کر رہے ہیں، ان کی نشاندہی کی جائے۔ترجمان کےمطابق شہری ایف بی آر کی قائم کردہ سپیشل ہیلپ لائن یا ای میل پر شکایت درج کرائیں اور رسید کی تصاویر بھیجیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.