سیشن عدالت لاہور،رانا ثنا کو گھر کا کھانا دینے کی درخواست مسترد

سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے رانا ثناءاللہ کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت رانا ثناء اللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ نے موقف اختیار کیا کہ رانا ثناءاللہ بیمار ہیں۔ ان کی صحت کے لیے گھر کا کھانا دینے کی اجازت دی جائے۔ رانا ثناء اللہ کے وکیل نے نشاندہی کی کہ جیل قوانین کے مطابق زیر ٹرائل ملزم کو گھر کا کھانا دیا جا سکتا ہے۔
دوران سماعت جیل حکام نے اپنی رپورٹ جمع کرائی اور بتایا کہ رانا ثناءاللہ کو ان کی صحت کے مطابق کھانا دیا جا رہا ہے اور انکا روزانہ کی بنیاد پر میڈیکل بھی کیا جا رہا ہے۔ رانا ثناءاللہ کی طبیعیت بالکل ٹھیک ہے۔
عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر رانا ثناءاللہ کے وکیل کو جیل سپرنٹنڈنٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے گھر کا کھانا کھانے کی درخواست مسترد کر دی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.