سیالکوٹ میں ہونے والے مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ کانسٹیبل شہید ہو گیا،،،مشکوک افراد کے نہ رکنے پر پولیس نے تعاقب کیا تو کار سواروں نے فائرنگ کر دی

پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں تھانہ صدر کے علاقے میں ہونے والے پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کا ایک کانسٹیبل شہید ہو گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے میں ناکہ بندی کے دوران پولیس نے ایک مشکوک کار کو روکا، جس کے نہ رکنے پر پولیس نے کار کا تعاقب کیا۔پولیس نے تعاقب کیا تو کار سواروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کرعنصر نامی پولیس کانسٹیبل شہید ہو گیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ واقعے میں 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.