سیاسی گروہ ن لیگ سے امیدیں لگائےنہ بیٹھے،فواد چودھری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ جو سیاسی گروہ مسلم لیگ ن سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں ان کی اطلاع کے لئے شریف خاندان صرف ایک معاملہ چاہتا ہے کہ ان کے باقی ماندہ خاندان کو باہر جانے دیا جائے۔
فوادچودھری کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاست سے شریف خاندان کا دل بھر چکا ہے،حمزہ اور مریم کے باہر جانے پر حکومت آج راضی ہو جائے تو یہ جوتے چھوڑ کر دوڑ لگا دیں گے
فواد چوہدری نے گزشتہ روز سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکو ایک خط تحریر کیا تھا جس میں انہوں نے شہبازشریف کے ایوان میں نہ آنے پرکڑی تنقید کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر طویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لارہے، قانون سازی میں اپوزیشن لیڈرکا اہم کردارہوتا ہے، ان کی غیرموجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: