سیاسی مخالفین کےگھروں پرچھاپےکامقصداپنی نااہلی چھپانا،مریم اورنگزیب

0

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان مافیا نے 18 ماہ میں روزگار، کاروبار اور معیشت تباہ کردی، یہ مافیا اپنی چوری ، نااہلی اور نالائقی سے نظریں ہٹانے کے لئے سیاسی مخالفین کے گھروں پر چھاپے مار رہا ہے،عمران خان مافیا شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں کو جیلوں میں رکھ کر 18 ماہ میں ایک روپے کی کرپشن کا ثبوت عدالت میں نہیں پیش کر سکا۔
ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان مافیا پورا کا پورا غیر قانونی فارن فنڈنگ سے بنا، اس نے 18 ماہ میں 13 ہزار ارب کا قرض اور پشاور میٹرو کے 150 ارب اپنی جیب میں ڈال لئے، عوام کا آٹا ، چینی اور روٹی چوری کر لی لیکن چھاپے اپنے سیاسی مخالفین کے دفتروں پر لگوائے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان مافیا نے شریف گروپ کے دفاتر پر چھاپہ تو مار لیا اور ہمیشہ کی طرح انہیں کچھ نہیں ملا لیکن اب جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کے دفاتر اور ملوں پر کب چھاپہ مارا جائے گا؟زمان پارک اور بنی گالہ پر چھاپے مارے تو پتہ چل جائے گا کہ عوام کی روٹی ، چینی اور آٹا کہاں ہے؟ پشاور میٹرو کے 150 ارب کہاں گئے ؟

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: