سیاسی اختلافات ہمیشہ ڈائیلاگ سے ہی حل ہوتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا مارچ کے باعث پاکستان کا دنیا میں امیج متاثر ہوا ہے،سیاسی اختلافات کو اس نہج تک نہ لایا جائے جس سے ملک و قوم کا وقار مجروح ہو اورپاکستان کے مخالفین کو تنقید کا موقع ملے، ملک کے معاشی استحکام کیلئےافہام و تفہیم پیدا کرنےکی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا سیاسی رہنماؤں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہ جغرافیائی صورتحال اور درپیش چیلنجز کے پیش نظربالغ نظری کا مظاہرہ کریں،انہوں نےمزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو ایک عظیم معاشی قوت بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں،،، ان کی کوششوں کورائیگاں نہ جانے دیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.