سیاحت اور بزنس کے فروغ کیلئے نئی ویزا پالیسی تیار

0

پاکستان نےدونوں ممالک کے سرمایہ کاروں اور سیاحوں کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پانچ سال کا ویزا جاری کیا جائے گا۔ اس فیصلے سے امریکا اور پاکستان دونوں ممالک کے سرمایہ کار اور سیاح مستفید ہوں گے۔نئی ویزا پالیسی وزیر اعظم عمران خان کے سیاحت اور بزنس کے فروغ کے وژن کے مطابق لائی گئی ہے، خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے آن آرائیول ویزا دینے کی سہولت کا اعلان کر رکھا ہے۔ نئی پالیسی کے مطابق 50 ممالک کے سیاحوں اور 95 ممالک کے سرمایہ کاروں کو آن آرائیول ویزے دیے جائیں گے۔یاد رہے کہ دو ہفتے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کویت کے دو روزہ دورے کے موقع پر نائب وزیر اعظم شیخ خالد الجراح الصباح سے ملاقات میں ویزا پالیسی پر نظر ثانی کی درخواست کی تھی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: