سکھ برادری کیلئے پاکستان کی جانب سے یادگار تحفہ

سکھ برادری کیلئے پاکستان کی جانب سے یادگار تحفہ،،،پاکستان کی جانب سے امن پسندی کاپیغام،،،کرتارپورراہداری کاافتتاح کردیا گیا،،، دربار صاحب دنیا کا سب سے بڑا گوردوارہ بن گیا،،،
راہداری کی افتتاحی تقریب گوردوارے کے احاطے میں ہوئی جس میں سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ، کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو، بی جے پی کے رہنما اور بھارتی اداکار سنی دیول اور بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ سمیت دیگر اہم شخصیت کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان گوردوارے میں پہنچے جہاں انہوں نے منموہن سنگھ اور دیگر شخصیات سے مصافحہ کیا جب کہ وہ سابق کرکٹر اور کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو سے گلے ملے۔
یادرہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ برس اٹھائیس نومبر کوکرتارپورراہداری کاسنگ بنیاد رکھا تھا اور یہ منصوبہ دس ماہ کی انتہائی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.