سپیکرکویت اسمبلی نےٹرمپ کا امن منصوبہ کچرا قرار دیدیا

اردن میں عرب پارلیمنٹیرینز کی کانفرنس سےخطاب میں شیخ مرزوق الغانم نے فلسطین اوراسرائیل کیلئےامن منصوبہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں عرب اور تمام مسلم اقوام اور دنیا کے ہر آزاد شخص کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ کہتا ہوں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس صدی منصوبہ کا اصل مقام تاریخ کا کوڑے دان ہے۔یہ بات کہتے ہوئے کویت اسمبلی کے اسپیکر شیخ مرزوق الغانم نے ٹرمپ منصوبہ کی کاپی ردی کی ٹوکری میں پھینک دی۔
اس سے قبل مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب اور مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد حسین نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کا تیار کردہ نام نہاد امن منصوبہ صدی کی ڈیل فلسطینی قوم کو اس کے حقوق سے محروم کرنے ناکام کوشش ہے، فلسطینی قوم اس سازشی منصوبے کو تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک دے گی۔
فلسطینی صدر صدر محمود عباس نے بھی اس منصوبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے بکواس قرار دیا اور کہا ہے کہ نہ تو فلسطینی عوام اس معاہدے کو قبول کریں گے اور نہ ہی ہتھیار ڈالیں گے، ان کا کہنا تھا میں ٹرمپ اور نتن یاہو سے کہتا ہوں کہ یروشلم برائے فروخت نہیں ہے، ہمارے تمام حقوق فروخت کے لیے نہیں ہیں اور نہ ہی سودے بازی کے لیے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: