سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاری

0
ذرائع کے مطابق سپیکر عبدالقدوس بزنجو سے وزیراعلیٰ کے اختلافات ختم کرانے کیلئے کوششیں بھی کارگر ثابت نہ ہو سکیں۔ ذرائع کے مطابق بزنجو نے گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ جام کمال کی کارکردگی پر کھل کر میڈیا میں تنقید کی تھی اور اپنے موقف پر نہ صرف ابھی تک ڈٹے ہوئے ہیں بلکہ عہدے سے ہٹائے جانے کی پیشگوئی بھی کرچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا وزیراعلیٰ جام کمال اچھے انسان ہیں لیکن اچھے وزیراعلٰی ثابت نہ ہوسکے اور نہ ہی وہ صوبے کے عوام کی توقعات پر پورا اترے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پر کڑی تنقید کے بعد وز یر اعلیٰ جام کمال اور ان کے بعض ساتھیوں کی جانب سے سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے باقاعدہ مہم کا آغاز کر دیا گیا اور آئندہ چند دنوں میں باقاعدہ اس پر عملدرآمد کے حوالے سے مخلوط حکومت میں شامل پارٹیوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی کو وزیراعلیٰ جام کمال کی جانب سے بلوچستان کیلئے نیا سپیکر نامزد کئے جانے کی آفرکردی گئی ہے جس پر میرجان محمد جمالی نے حامی بھی بھر لی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: