سپریم کورٹ:کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کا حکم

Operation in Karachi

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے کراچی رجسٹری میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کی،،،اس موقع پر عدالت کے حکم پر وفاقی و صوبائی حکومت اور میئر کراچی نے تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی،،، چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیئےکہ میئر کراچی وسیم اختر اپنا سیاسی مستقبل داؤپر لگاکر کام کررہے ہیں،وہ اپنے ووٹرز کے سامنے کھڑے ہیں،اب وفاقی حکومت بھی سامنے آگئی ہے، ہم اس ملک میں قانون کے حکمرانی چاہتے ہیں،اگرکوئی پلان ہے تو مل کر بنا لیں۔چیف جسٹس نے نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ رفاعی پلاٹوں پر قائم گھروں اور مارکیٹوں کو 15 دن کے بجائے 45 دن کا پیشگی نوٹس دیا جائے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.