سپریم کورٹ:کراچی سرکلر ریلوے3 ماہ میں آپریشنل کرنےکا حکم

0

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت ہوئی،وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمرعدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس نے کہا کہ بزنس پلان میں آپ نے سب کچھ کہہ دیا لیکن یہ نہیں بتایا اس پرکب اورکیسے عمل ہوگا، شیخ رشید نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ جو کام 70 سال میں نہیں ہواوہ 12 دن میں ہوگیا
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ایم ایل ون کے بارے میں پتہ چلا ایلی وٹیڈٹرین بنا رہے ہیں،ریلوے اپنی 5جائیدادیں فروخت کردے تو سارے مسائل حل ہو جائیں گے ۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ کراچی کی ایک پراپرٹی ساراکام کرسکتی ہے ۔
سپریم کورٹ نے ایک ماہ میں کراچی سرکلر ریلوے پر آپریشنل سرگرمیاں شروع کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے حکم دیاکہ 3 ماہ میں سرکلر ریلوے کو مکمل آپریشنل کردیا جائے گا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ ایسا نہیں ہو پائے گا،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہم سورہے اورنہ آپ ،اپنے لوگو ں سے ڈیلیورکرائیں
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کراچی سرکلر ریلوے سندھ حکومت کوکیوں دےرہے ہیں؟اور اسے سی پیک میں کیوں ڈال دیا؟انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر کاحال بھی کراچی ٹرانسپورٹ جیسا ہو جائے گا ،،، وفاقی وزیر اسد عمر نے جواب دیا کہ معاشی صورتحال کی وجہ سے کراچی سرکلر کو سی پیک میں ڈال دیا،چیف جسٹس نے شیخ رشید سے استفسار کیا کہ کراچی سرکلر کافیتہ کب کاٹ رہے ہیں ؟شیخ رشید نے کہا جب آپ حکم کریں،چیف جسٹس نے کہا شیخ صاحب !قینچی آپ کے ہاتھ میں ہے ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: