سپریم کورٹ:ریلوے اراضی کی لیزیاسوسائٹی کےقیام سےروک دیا گیا

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے ریلوے خسارہ پر ازخودنوٹس کیس کی سماعت کی،دوران سماعت وزیر ریلوے شیخ رشید عدالت میں پیش ہوئے،شیخ رشید نے عدالت کو بتایا کہ ریلوے اراضی ریلوے کی ہے،ریلوے کو ریلوے کے مقاصد کیلئے ہی استعمال کیا جاسکتا ہے۔جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے اراضی ریلوے کی نہیں بلکہ وفاقی حکومت کی ملکیت ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریلوے اراضی سے متعلق ہائیکورٹس اورماتحت عدالتوں کے حکم امتناعی طلب کرتے ہوئے چکوال و دیگرمقامات سے ریلوے اراضی سے تجاوزات ہٹانے اوررائل پام کلب کے مالکان کو بھی آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.