سپرپاورامریکااورچین ایک بارپھرآمنے سامنے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو چینی مارکیٹ کا متبادل تلاش کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ چین سے آنے والی دوائی کی وجہ سے ایک لاکھ امریکی سالانہ موت کے منہ میں جاتے ہیں،،،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ گزشتہ کئی سال سے امریکہ احمقانہ طور پر چین کوکئی ٹریلین ڈالرز دے رہا ہے۔ ’ انہوں نے ہماری انٹیلیکچوئل پراپرٹی کی چوری سے ہمیں سالانہ سینکڑوں ارب ڈالرز کا نقصان پہنچایا اور وہ اس کو جاری رکھنا چاہتے ہیں،امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں مزید یہ سب نہیں ہونے دوں گا، ہمیں چین کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور ہم چین کے بغیر ہی ٹھیک ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے امریکہ سے سالہا سال سے جو رقم چرائی جارہی ہے اس کا خاتمہ کرنا ہوگا، امریکہ کی تمام کمپنیوں کوحکم دے دیا گیا ہے کہ وہ چین کا متبادل تلاش کریں اورچینی کمپنیوں کو بھی پیغام پہنچادیا گیا ہے کہ اب امریکہ ان کی پراڈکٹس نہیں خریدے گا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.