سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی جاری،شرح سود 13.25 فیصد برقرار

0

مرکزی بینک کے اعلامیہ کیمطابق مہنگائی کی رفتارابھی بھی بلند سطح پر ہے،کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی اہم وجہ ہے۔ سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آنا شروع ہوئی ہے۔ مالی سال20-2019 میں مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد تک رہے گی۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ گذشتہ مانیٹری پالیسی اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے اچھے اثرات آرہے ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ 4 سال بعد اکتوبر 2019 میں سرپلس رہا، تجارتی خسارے میں کمی بھی بہت اہم ہے۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوتی دیکھ رہے ہیں۔ سٹیٹ بینک کے مطابق مالیاتی دُوراندیشی کے سبب مارکیٹ کے احساسات بتدریج بہتر ہورہے ہیں، بیرونی کھاتوں پر دباؤ کم ہورہا ہے ، پہلے چار ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 73.5 فیصد کم ہو کر 1.5 ارب ڈالر رہ گیا، برآمدات میں معقول نمو ہو رہی ہے۔ سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں سال جون کے مقابلے میں روپے کی قدر 5.6 فیصد بہتر ہوئی ہے، رواں مالی سال زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 16 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: