سوڈان میں تین سال کے لیے خود مختار کونسل قائم

سوڈان میں خود مختار کونسل کےسربراہ کا حلف جنرل فتاح البرہان نے اٹھا لیا۔کونسل میں پانچ فوجی اور چھ سویلین شخصیات شامل ہیں۔حکمران فوجی کونسل نے شدید عوامی احتجاج کے بعد ہفتے کے روز ایک معاہدے پر اتفاق کر لیا تھا۔جس کے تحت تین سالہ عبوری حکومت کے بعد اقتدار مکمل طور پر جمہوری نمائندوں کے حوالے کر دیا جائے گا۔ سوڈان میں آئندہ عام انتخابات 2022 میں کرائے جائیں گے۔مجوزہ خود مختار کونسل ملک کی اعلیٰ اختیاراتی اتھارٹی ہوگی۔ تاہم انتظامی اختیارات کابینہ کے وزراء کو حاصل ہوں گے۔شراکت اقتدار کے فارمولے کےتحت کونسل کے پانچ ارکان کا انتخاب عبوری فوجی کونسل نے کیااور 6ارکان کا انتخاب حزبِ اختلاف کے اتحاد نے کیا ہے جبکہ دونوں فریقین نے متفقہ طورپرکونسل سربراہ کا انتخاب کیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.