سونامی سرکارکی سونامی سٹاک مارکیٹ کوبہالے گئی

تبدیلی سرکار کے دور میں سٹاک مارکیٹ کی حالت زار یکسر تبدیل ہوگئی،مسلسل مندی نے سرمایہ کاروں کےاربوں روپے ڈبودیے لیکن حکومت کوسرمایہ کاروں کی حالت زار پر ترس نہیں آرہا،گھبرانا نہیں سب ٹھیک ہوجائے گاحکومت کاسب اچھا ہے کاپرانا راگ برقرار۔
ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں مشیرخزانہ حفیظ شیخ اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ایک وفد کی ملاقات ہوئی جس میں بڑے بروکرز شامل تھے۔ حکومت نے مارکیٹ میں مسلسل مندی کے بعد اہم اقدام اٹھاتے ہوئےمارکیٹ کو سنبھالنے کے تمام اقدامات کی روایتی منظوری دے دی۔ جبکہ نیشنل انویسمنٹ ٹرسٹ کے ذریعے 20 ارب روپے کا فنڈ بھی فراہم کیا جائے گا۔ماہرین کے مطابق حکومت کے اس اقدام سے مارکیٹ کو سہارا ملے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ 9 ماہ میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 10 ہزار پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے سرمایہ کاروں کے 1892 ارب روپے ڈوب گئے۔ رواں ہفتے کاروباری دن کےآخری روزبھی 100 انڈیکس میں 804 پوائنٹس کی کمی رہی اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کو 33 ہزار 166 پر بند کردیا گیا۔
Back

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.