سنیما چھوڑوعینک لگاؤ اور تھیٹر کا مزہ اٹھاؤ

چینی کمپنی نے ایک ایسا کانسیپٹ سمارٹ گلاس متعارف کرایا ہے جو ہوم تھیٹر کی طرح کام کرتا ہے۔ اس سمارٹ گلاس میں 2 او ایل ای ڈی ڈسپلے دئیے گئے ہیں جس سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ آپ کسی سینما میں بیٹھے 100 انچ بڑی سکرین پر فلم دیکھ رہے ہیں۔آئی ایف اے ٹیکنالوجی نمائش میں پیش کی گئی اس سمارٹ عینک کو یو ایس بی کی مدد سے سمارٹ فون کے ساتھ منسلک کیا جا سکتا ہےجبکہ ڈیوائس کو چلانے کیلئے سر کو صرف حرکت دینا ہی کافی ہوتا ہےتاہم سمارٹ فون کو بھی کنٹرولر کے طور پر استعمال کیاجاسکتا ہے۔آنکھوں کے سامنے موجود او ایل ای ڈی ڈسپلے پر فلم کے ساتھ ساتھ آنکھوں کے سامنے کےمنظر کو بھی باآسانی دیکھا جا سکتا ہے کیونکہ صارف کے تحفظ اور آس پاس کے حالات سے آگاہی کیلئے ڈسپلے کے گرد ایک ٹرانسپیرنٹ ہالہ دیا گیا ہے۔صارف کو آڈیو کی بہترین کوالٹی کیلئے 2 سپیکرزبھی موجود ہیں اور انہیں عینک کی کمانی میں نصب کیا گیا ہے جبکہ اس کانسیپٹ سمارٹ گلاس کے ذریعے گھر پر آرام سے بیٹھ کر یا دوران سفر ہوم تھیٹر کا لطف اٹھایا جاسکتا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.