سندھ کے بعد خیبرپختونخوا حکومت کا بھی احسن اقدام

0

کے پی حکومت کے فیصلے کے تحت سرکاری قرنطینہ میں رہنے والے متاثرین کے اہل خانہ کو صوبائی حکومت کی جانب سے مفت راشن دیا جائے گا جس میں 20 کلو ٓٹے کا پیکٹ، 10 کلو چاول، 10 کلو چینی، 5 کلو دالیں اور خشک دودھ شامل ہوگا۔
صوبائی محکمہ ریلیف کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق متاثرہ مریضوں کے اعداد وشماراکٹھے کرکے راشن کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز وزیر بلدیات سندھ ناصرحسین شاہ کو ہدایت کی تھی کہ ایران سے واپس آنے والے متاثرہ زائرین کے گھروں کا ایڈریس لے کر میڈیا کوریج کے بغیر راشن پہنچایا جائے اور راشن کی یہ فراہمی مریضوں کی صحتیابی تک جاری رکھی جائے
مرادعلی شاہ نے واضح طور پرکہاہے کہ کہ سکھر آئی سولیشن سنٹر میں زیر علاج مریضوں کو چاہیے کہ اپنے گھر والوں کی فکر چھوڑ دیں اور اپنی صحت کی جانب توجہ دیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: