سندھ میں کتے کے کاٹنےسےایک اور ہلاکت

سندھ میں کتےکےکاٹے سے ہونے والی اموات کا سلسلہ بدستور جاری ہے، 11 سال کا ایک اور بچہ کتے کے کاٹے کا شکار ہو کر چل بسا۔ بچے کا تعلق سندھ کے شہر چھاچھرو سے تھا، بچے کو 29 اکتوبر کو اسپتال لایا گیا تھا، جہاں وہ دوران علاج انتقال کر گیا۔
ڈاکٹر کے مطابق بچے کو 25 روز پہلے کتے نے کاٹا تھا، بچے کو مقامی سطح پر ابتدائی ویکسین بھی لگائی گئی تھی، تاہم وہ جاں بر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔ جبکہ والدین نے الزام لگایا ہے کہ بچےکو ایکسپائرویکسین لگائی گئی
واضح رہے کہ صوبہ سندھ میں کتے کے کاٹے سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.