سندھ میں بڑھتے کیسز کےساتھ کورونا کی دہشت بھی بڑھ گئی

0

صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں اعلان کیا ہے کہ تعلیمی ادارے گرمیوں کی تعطیلات کے بعد رواں برس یکم جون کو دوبارہ کھلیں گے، جب کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں، اس سے پہلے نویں اوردسویں جماعت کے امتحانات 16 مارچ سے شروع ہونے تھا۔
گزشتہ روز کوروناوائرس کی صورتحال پر ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں طویل چھٹیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیاکہ یہ تعطیلات گرمیوں کی چھٹیاں تصور ہوں گی، فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کیا گیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: