سندھ میں بلدیاتی حکومتوں کے قیام کی مدت ختم

0

سندھ میں بلدیاتی حکومتوں کے قیام کی مدت ختم ، میئر کراچی وسیم اختر آج رات 12 بجے کے بعد میئر کراچی نہیں رہے جبکہ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اپنے اپنے نام دے دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے نجم شاہ کا نام سامنے آیا ہے جبکہ وفاقی حکومت یونس ڈھاگا کو ایڈمنسٹریٹر کراچی دیکھنے کی خواہشمند ہے تاہم دونوں میں سے کسی امیدوار کا نام فائنل نہیں ہوسکا۔نجم شاہ صوبائی سیکرٹری انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ ہیں اور یونس ڈھاگا وفاقی سیکرٹری کامرس رہ چکے ہیں۔ بااثر حلقوں کی جانب سے سابق سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا کو پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اور وہ کراچی کے خود مختار اور آزاد ایڈمنسٹریٹر ہونگے،
اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب یونس ڈھاگا کی میئر کراچی تعیناتی کو افواہ قرار دیتے ہوئے اسے یکسر مسترد کردیا ،ان کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر کے نام کے لیے یونس ڈھاگا کے نام پر غور نہیں ہوا،ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کابینہ کا اختیار ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: