سندھ سرکار کیسے گرائیں،کیسے بنائیں؟؟؟

سندھ سرکار کیسے گرائیں،کیسے بنائیں،پی ٹی آئی کے کھلاڑی حرکت میں آگئے، کپتان بھی میدان میں کود پڑے
وزیراعظم کی جی ڈی اے کے ایم این اے سردار علی گوہر مہر سے ہوئی اہم ٹیلیفونک۔۔ عمران خان نے سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال پر کیا تشویش کا اظہار اور دورہ گھوٹکی کی دعوت بھی قبول کرلی۔۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق وزیراعظم سندھ کےدورے کے دوران اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
اُدھر وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کے مشن سندھ کا آغاز پیر سے ہورہا ہے۔ جس میں وہ کراچی، بدین، سکھر اور لاڑکانہ کے دوروں کے دوران جی ڈی اے اور متحدہ رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے
فواد چودھری کہتے ہیں مراد علی شاہ جے آئی ٹی میں مرکزی ملزم ہیں اب بھی وقت ہے وہ مستعفی ہوجائیں، پیپلزپارٹی کسی اورکو وزیراعلٰی بنالے کوئی اعتراض نہیں۔
وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری بھی سندھ سرکار کیخلاف میدان میں آگئے ہیں اور وزیراعلٰی سندھ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.