سندھ حکومت کےدعوے صرف دعوے رہے

سندھ حکومت اوربلدیہ عظمیٰ میں اختیارات کی جنگ شہرقائدکی صفائی میں رکاوٹ بن گئی،،،کراچی کے مختلف علاقے کچراکنڈی میں بدل گئے،،،سڑکوں پر گندگی کے ڈھیر،،سائیں سرکارخاموش تماشائی بن گئی،،،، کراچی کی سڑک چاہے کوئی بھی ہوگندگی اورکوڑے کے بڑے بڑے پہاڑ نظر آتے ہیں،،،اور اس پر سونے پہ سہاگا یہ کہ انتظامیہ کچرے کو اٹھانے کی بجائے آگ لگا دیتی ہےجس سے شہری مہلک بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ گندگی کے ڈھیر نے زندگی اجیرن کررکھی ہے، گلیوں میں گٹرابلتے رہتے ہیں لیکن کسی کو کوئی پروا نہیں ادھروزیربلدیات سندھ سعد غنی کا کہنا ہے کہ فنڈز کاشکار سندھ حکومت بھی ہے،،،بلدیاتی ادارے خود بھی ریونیو جمع کرسکتے ہیں
دوسری جانب ایم کیو ایم کے ضلع وسطی کے چئیرمین کہتے ہیں کہ سندھ حکومت بلدیاتی نمائندوں کی مدد کرے،،حکومتی مراعات کا مقصد ہی ایم پی ایزاورایم این ایز کو فنڈنگ کرنا ہے،،،

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.