سندھ حکومت وزیراعظم کے ایک اشارے کی مار،فوادچودھری

0

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میرے سندھ جانے پر صوبائی حکومت پتہ نہیں کیوں گھبرا رہی ہے، میں تو اپنی وزارت کے فرائض انجام دینے کراچی جاؤں گا اور ویسے بھی سندھ میں کچھ کرنا ہوگا تو مراد علی شاہ سے پوچھ کرنہیں کریں گے،مراد علی شاہ توخود ہماری مہربانی سے وزارت اعلیٰ کےمنصب پرفائز ہیں۔
فواد چوہدری نےکہاکہ آصف زرداری کو وفاقی حکومت کی نہیں بلکہ سندھ حکومت کی فکر کرنی چاہیے کیوں کہ وہ کسی وقت بھی گرسکتی ہے، اور گرتی ہوئی دیوار کے نیچے کوئی نہیں آتا، سب جان بچا کربھاگتے ہیں، عمران خان چاہیں تو سندھ حکومت گرجائے گی۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہماری مہربانی ہے کہ (ق) لیگ، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک نہیں بنایا، لیکن اب سندھ میں ایک گرینڈ الائنس بنے گا جس میں پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک، ایم کیو ایم پاکستان، پاکستان تحریک انصاف اور سندھ میں پہلے سے موجود گرینڈ الائنس مل جائیں گے تو پیپلزپارٹی اکثریت سے اقلیت میں بدل جائے گی اور سندھ میں ایک نئی حکومت آئے گی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: