سمجھوتہ ایکسپریس ملزمان کا تعلق مودی سرکار سے ہونے کی وجہ سے رہا کیا گیا،فاروق عبداللہ

مقبوضہ کشمیرکےسابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہرشخص کو سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کی رہائی کی مذمت کرنا چاہیے۔ دوسری جانب کانگریس کے سینئر رہنما کپل سبل نے کہا کہ 2007میں سمجھوتہ ایکسپریس میں 68 افراد جاں بحق ہوئے، کسی کو نہیں معلوم انہیں کس نے مارا۔ بھارت کی عدالت نے گزشتہ روز سمجھوتہ ایکسپریس کو دھماکے سے اڑانے والے ملزم سوامی اسیم آنند سمیت 4 افراد کو بری کردیا تھا۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کی رہائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو چھوڑنا انتہائی قابل مذمت ہے۔18 فروری 2007 کو بھارت کے شہرہریانہ کے گاؤں کے قریب سمجھوتہ ایکسپریس کے ایک ڈبے میں دھماکا ہوا تھا جس کے بعد بھڑکنے والی آگ نے دو بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں 68 افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں سے اکثریت پاکستانیوں کی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.