سلیکٹڈ لفظ وزیراعظم عمران خان کی چڑ بن گئی

قومی اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرنے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارٹی فیصلہ کرچکی رانا تنویر حسین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین ہونگے، پارٹی فیصلے کا پابند ہوں، دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، چنتخب کا لفظ اردو ڈکشنری میں ایڈ کرائیں گے، مجھے پہلے ہی پتہ تھا عمران خان کا اوپر والا چیمبر خالی ہے، وزیراعظم نیازی نے اتنا بڑا بلنڈر کیا کہ سلیکٹڈ ان کی چڑ بن گئی اور یہ چڑ قیامت تک ان کے ساتھ جائے گی۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا فیصلہ تھا لاڈلے کو ایکسپوز ہونے دے۔ معیشت کو لگی بیماری کا علاج ان ہاؤس تبدیلی نہیں، نئے انتخابات ہیں اور آئین میں مڈٹرم الیکشن کی گنجائش ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.