سعید اجمل سے زیادہ مرلی دھرن کو کھیلنا آسان تھا،این بیل

0
انگلش بیٹسمین این بیل نے پاکستان کے خلاف اپنی مشکل ترین سیریز کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں انہیں مرلی دھرن سے زیادہ سعید اجمل کو کھیلنے میں دشواری کا سامنا رہا۔انہوں نے کہا کہ مرلی دھرن جنہوں نے 8 سو وکٹیں حاصل کیں انہیں سعید اجمل کے مقابلے میں کھیلنا آسان لگتا تھا،میں مرلی دھرن کی بولنگ کو سمجھ لیتا تھا مگر سعید اجمل کو کریز پر لمبی باری کھیلتے ہوئے بھی نہیں سمجھ پاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی معیاری اور بہترین بولنگ کا سامنا کیا،اس وقت سعید اجمل عروج پر تھے اور بطور بیٹنگ یونٹ ہمیں ان کے ساتھ کافی مشکلات پیش آئیں، اسپنر عبدالرحمان نے بھی شاندار بولنگ کی، یہاں تک کہ کیون پیٹرسن جو اکثر اعتراف نہیں کرتے لیکن وہ بھی اس سیریز سے لاجواب ہو گئے تھے۔انگلش بیٹسمین نے اپنے کیریئر کے مشکل ترین بولرز میں سعید اجمل کے ساتھ ساتھ شین وارن اور میک گراتھ کو بھی شامل کیا ہے۔2012 کی یو اے ای ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی بولرز سعید اجمل اور عبدالرحمان کی شاندار بولنگ کی بدولت انگلینڈ کے خلاف وائٹ واش کیاتھا۔اسی سیریز میں انگلش بلے بازوں کو پاکستان اسپنرز کی گھومتی گیندوں نے گھما کر رکھا دیا تھا اور این بیل بھی سعید اجمل کا شکار بنے تھے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: