سعیدخان قومی ہاکی ٹیم کےمنیجر اور ہیڈ کوچ مقرر

ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ توقیر ڈار نےاپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے سعید خان کی تقرری کی۔
سعید خان 1978ء اور 1982ء کے ورلڈ کپ جیتنے والی دونوں ٹیموں کا حصہ رہے ہیں۔وہ 1994ء کے ورلڈ کپ میں بطور کوچ بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں اور انہیں اگلے انٹرنیشنل ایونٹ پرو لیگ کے لیے مینجر اور ہیڈ کوچ لگایا گیا ہے
پرو ہاکی لیگ 19 جنوری سے ہالینڈ میں شروع ہوگی جس میں 9 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں آسٹریلیا، بیلجیم، ہالینڈ، جرمنی، انگلینڈ، ارجنٹائن، سپین، نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ دو فروری کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.