سعودی فرمانروا کی ہسپتال سے کابینہ اجلاس کی صدارت

0
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال ریاض سے کابینہ کے وڈیو اجلاس کی صدارت کی ہے۔ اس مقصد کیلئے ہسپتال کے ایک کمرے میں کرسی اور میز لگائی گئی اور آن لائن اجلاس کیلئے تمام انتظامات کئے گئے ، بعدازاں سرکاری طور پر اس اجلاس کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ۔کابینہ میں متعدد علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ اور امور زیر بحث آئے۔ اجلاس میں سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وبا سے متعلق رپورٹوں کا جائزہ لیا گیا اور ملک میں کرونا کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں کامیابی کو سراہا گیاسعودی کابینہ کو نئے حج سیزن میں شریک سرکاری اداروں کی تیاریوںِ، کاوشوں اور سیکیورٹی و خدمات سکیموں سے آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں سعودی عرب کی زیر صدارت جی 20 کے متعدد موضوعات زیر بحث آئے اور اس امرکی جانب بھی اشارہ کیا گیا کہ جی 20 کی قیادت کے تناظر میں پیرس فورم کے ایجنڈے میں جو موضوعات زیر بحث آئے انہیں آگے بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔کابینہ نے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر بارود بردار ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کے مسلسل حملوں اور دانستہ سول تنصیبات اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی سرگرمیوں کی شدید مذمت کی اور دہشتگردی ،انتہا پسندی کے خاتمے کیلئےاقوام متحدہ کے ساتھ مل کر مسلسل جدوجہد کرتے رہنے کاعزم ظاہر کیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: