سعودی عرب نے سیاحوں کیلئے اپنے دروازے کھول دیئے

0

سیاحتی ویزے کی فیس 300ریال یعنی ساڑھے 12 ہزار 580روپے ہو گی تاہم درخواست گزار کو میڈیکل انشورنس کیلئے 140 ریال الگ سے ادا کرنا ہوں گے جس کے بعد مجموعی طور پر سیاحتی ویزے کی فیس 440 ریال ساڑھے18 ہزار روپے کے قریب ہو گی ۔
سیاحتی ویزے کے حصول کیلئے درخواست گزار کی عمر کم از کم 18 برس ہو نی چاہیےجبکہ ویزے کی معیاد ایک سال ہوگی اور اس مدت کے دوران سعودی عرب کے دورے میں زیادہ سے زیادہ تین ماہ قیام کیا جا سکتا ہے تاہم مجموعی طور پر مختلف دوروں میں سیاح زیادہ سے زیادہ 180 روز قیام کر سکیں گے ۔
سعودی عرب کا سیاحتی ویزا آن لائن پلیٹ فارم سے صرف تیس منٹ میں حاصل کیا جاسکتا ہے جبکہ اس کے علاوہ سیاحوں کیلئے ” ویزا آن آرائیول “ کی سہولت بھی دی گئی ہے جبکہ ویزا حاصل کرنے کیلئے ہوٹل کی بکنگ اور ریٹرن ٹکٹ بھی شرائط میں شامل نہیں ہےتاہم ویزا حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ پاسپورٹ کی معیاد کم از کم چھ مہینے ہو۔
مسلمان سیاح کو عمرہ ادائیگی کی سہولت بھی میسر ہو گی اس کے علاوہ انہیں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے تمام شہروں کا دورہ کرنے کی اجازت بھی ہوگی ۔ ویزے کے حصول کیلئے درخواست گزار کی عمر کم از کم 18 برس ہو نی چاہیے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: