سعودی عرب میں ہاٹ ائیر بیلون فیسٹیول کا آغاز

سعودیہ میں منعقد ہونے والی اس سالانہ ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول میں سعودی عرب سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی درجنوں ٹیموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیااور گرم ہوا کے غبارے اُڑاتے ہوئے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا۔ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس میلے میں درجنوں رنگ برنگی دیوہیکل غباروں نے جہاں آسمان پر خوبصورت نظارہ ترتیب دیا وہیں اس نظارے کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے ایونٹ کی رونقوں کو چار چاند لگا دیئے اور خوب محظوظ ہوئے۔گرم ہوا کے غباروں کا یہ دلچسپ میلہ 22فروری تک جاری رہے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.