سعودی عرب تبدیلیوں کی زد میں،،،نیا قانون متعارف

یہ قانون آج سے نافذ کردیا گیا ہے جس کے تحت عدالتیں طلاق سے متعلق فیصلے کے بارے میں خواتین کو موبائل پر پیغام بھیج کر آگاہ کریں گی۔ مقامی خاتون وکلا کے مطابق اس اقدام سے خفیہ طلاقوں کا خاتمہ ہوگا۔ اس سے قبل مرد اپنی بیویوں کو آگاہ کیے بغیر ہی شادی ختم کر دیتے تھے۔اس قانون کے ذریعے خواتین اپنی ازدواجی رشتے سے مکمل آگاہ اور اپنے نان نفقہ کے حقوق کا مکمل تحفظ کر سکیں گی۔

یہ نیا اقدام سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے کی جانے والی معاشی اور سماجی اصلاحات کا حصہ ہیں جن کے تحت خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت، فٹبال میچ دیکھنے اور مردوں کے لیے مختص جگہوں پر ملازمت کی اجازت دینا شامل ہیں اب بھی کئی ایسی چیزیں ہیں جو سعودی خواتین اپنے مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر نہیں کر سکتیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.